حکومت نے شہریوں کو 1 لاکھ روپے تک کے موبائل فونز آسان اقساط پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

نیوز ٹوڈے:پاکستان کی حکومت نے تمام شہریوں تک  اسمارٹ فونز کی رسائی ممکن بنانے کے لئے ایک پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تما م شہریوں کو 1لاکھ تک کے اسمارٹ فونز اقساط پر مل سکیں گے۔

 

اس پروگرام  کے بارے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب  اسمارٹ فون فار آل  سے خطاب کرتے  ہوئے بتایا۔

 

اس موقع پر سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک والوں سے بھی بات ہوگئی ہے اور ٹک ٹاک چند ہفتوں میں ہی اپنا دفتر اسلام آباد میں بنائیں گے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا فیس بک بھی اپنا دفتر یہاں قائم کرئے گا۔

 

امین الحق کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت بیس سے تیس فیصدادائیگی پر کوئی بھی شخص موبائل فون حاصل کر سکےگا۔

 

موبائل فون کو حاصل کرنے کے لئے کسی ضمانت یا کاغذی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ صرف شناختی کارڈ پر ہی موبائل فون مل سکے گا۔

 

اس اسکیم کے تحت دس ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک کے موبائل فونز تین سے بارہ ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔اگر کوئی شخص قسط کی ادائیگی نہیں کرے گا تو اس کے فون کو لاک کردیا جائے گا۔ جس کے بعد وہ ڈیوائس کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔

 

مزید پڑھیں:ایپل کے ایئر پوڈذ کی مدد سے سماعت سے محروم لوگ سن سکیں گے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+