پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ہم سے بچھڑے7برس بیت گئے

نیوز ٹوڈے:پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید پائلٹ مریم مختیارکو ہم سے بچھڑے ہوئے سات برس گزر گئے۔ انہوں نے لڑاکا طیاروں کی تربیتی پروازں کے دوران شہادت پائی۔

 

مریم مختیار 1992کوکراچی میں پیدا ہوئیں۔مریم نے  مئی 2012 کو پاک فضائیہ کے 132ویں جی ٹی پائلٹ کورس 18 میں شمولیت کی۔

 

مریم کو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے فائٹر کنورڑن کے لئے ایم ایم عالم ایئر بس میاں والی بھیجا گیا یہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنا شروع کی۔24 نومبر2015 کی صبح مریم کو انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئیں۔

 

کندیاں کے مقام پر جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ مریم نے انسانی  جانوں کو بچاتے ہوئے انسانی آبادی سے دور کندیاں کے علاقے میں شہادت حاصل کی۔

 

مزید پڑھیں: جنرم عاصم منیر آرمی چیف مقرر

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+