ہمیں سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کے بیانیے سے نکل کر ملک کا سوچنا چاہیے ، جنرل قمر جاوید باجودہ

نیوز ٹوڈے : پاکستان کی افواج کے سربراہ   جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائر منٹ سے قبل ایک بیان  جاری کیا  جس میں انہوں نے ملک  میں جاری صورتحال پر روشنی ڈالی ۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ہمیں آ پس میں روادار ی اور حسن سلوک سے چلنا  ہو گا ،  انہوں نے کہا 2018 میں ایک پارٹی جیتی تو دوسری نے اس سلیکٹڈ کا لقب دے دیا ، جب وہی پارٹی تحریک عدم اعتماد سے    اقتدار سے باہر ہو ئی تو اس نے دوسری پارٹی کو امپورٹڈ کا لقب دے دیا ۔

انہوں  نے  کہا کہ نفرت پھیلانا بہت آسان کام ہے مگر اس میں پاکستان کا نقصان ہے ، اگر پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو مل بیٹھ کر بھائی چارے سے آ گے بڑھنا ہو گا ۔

واضح رہے کہ انہوں نے امریکی سازش کا بیانیہ بھی رد کر دیا ، انہوں نے کہا ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر ملکی طاقت ہمارے وطن عزیز  میں کو ئی سازش کرنے کی سوچے اور پاک فوج چپ بیٹھی رہے ۔

مزید پڑ ھیں : جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف مقرر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+