صدر پاکستان عارف علوی کی آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات
- 24, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور آ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی آج 4 بجے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ون آن ون ملاقات کریں گے ،ملاقات میں اس معاملے پر مشاورت کی جا ئے گی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے ،حکومت کی جانب سے میڈیا پر بھی بیان دے دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائض ہو چکے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : عمران خان اور صدر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے ، پی ٹی آئی
ماریہ عاشق
تبصرے