ہراساں کرنے کا مقدمہ: لاہور ہائی کورٹ میں قومی کپتا ن بابر اعظم کی درخواست پر سماعت

نیوز ٹوڈے : لاہور کی  ہائی کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی  ہراسگی کے مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت  کی گئی ۔

پاکستان ٹیم کے کپتان  بابراعظم نے اپنےخلاف ہراسگی  کا  مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے  فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ہوئی  تھی ۔

واضح رہے کہ معززجسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی،سماعت میں مختلف پواءنٹس زیر غور آئے ۔

یاد رہے کہ لاہور ہا ئی کورٹ کی جانب سے  وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا  گیا ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے  بابر اعظم کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو  ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

مزید پڑ ھیں : انگلینڈ کے اہم کھلاڑی 'لیام لیونگسٹن' انجری کا شکار

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+