عمران خان امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنے کے خواہشمند ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کا انکشاف
- 24, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا پر الزام عائد کیا مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنے کے خواہشمند ہیں ۔
ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتا یا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کسی قسم کے کو ئی منفی اثرات مرتب نہیں ہو سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات تاریخی طور پر اہمیت کے حامل ہیں ، رشتہ صرف حکومتوں یا اداروں کا نہیں بلکہ دونوں ممالک کی عوام کا ہے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر نے یہ بھی کہا کہ کمزور جمہوریت پاکستان کے مستقبل کے لئےخطرہ ہے ۔
مزید پڑ ھیں: ارشد شریف کی موت قتل قرار
ماریہ عاشق
تبصرے