ڈالر کی اونچی اڑان جبکہ روپے کی مسلسل بے قدری ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 224 روپے کا ہو گیا
- 24, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : ڈالر کی اونچی اڑان سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ دوسری جانب رووپیہ مسلسل زوال کا شکا ر ہے ، انٹر ن بینک میں ایک امریکی ڈالر 224 روپے کا ہو چکا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے پر بند ہوا تھا ، تاہم آ ج کاروباری دن کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یا۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آ ج کے روز کاروبار کا مستحکم رجحان دیکھنے میں آیا ۔
ڈالر کی مسلسل اڑان نے روپے کی قیمت کو زمین پر لا چھوڑا ہے ، مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جبکہ غریب عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ،عوام کی جانب سے مسلسل حکومت سے شکایت کی جا رہی ہے ۔
ماریہ عاشق
تبصرے