شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہو گیا ، تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے ،شاہد آفریدی

نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بیان جاری کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ،ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل میرٹ پر ہونا چاہیے ، جو افسر سینئر ہے اس کو خود موقع دینا چاہیے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ فوج ہمارے ملک کا اہم ترین حصہ ہے ، فوج سے ہی پاکستان ابھی تک قائم ہے ،فوج ہماری طاقت ہے ،لہٰذا فوج پر تنقید اور پروپیگینڈا کرنے کی بجائے ہمیں اپنے جوانوں کے لیے دعائیں کرنی چاہیے ۔

میڈیا سے بیان کے دوران انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے اسکواڈ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں فواد عالم کو لازمی ہونا چاہیے۔

اس کے برعکس انہوں نے حال ہی میں ہونے والی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پرفارمنس پر رضا مندی کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا شاہین شاہ آفریدی کی انجری ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+