صدرِ پاکستان عارف علوی نے سمری پر دستخط کر دیے ، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

نیوز ٹوڈے : صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ عارف علوی کے دستخط کرنے کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کے نئے آرمی چیف مقرر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز حکومت نے جنرل عاصم منیر کا نام بھجوایا تو صدر پاکستان عمران خان سے مشاورت کے لیے فوری طور پر اسلام آ باد سے لاہور روانہ ہو ئے اور اس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا ۔

مشاورت کے بعد عارف علوی نے اس سمری پر دستخط کر دیے ، جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ، یاد رہے کہ جنرل عاصم منیر نے پہلے وزیر اعظم ہائوس جا کر شہباز شریف سے ملاقات کی اور پھر ایوان صدر جا کر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ون آن ون بات چیت کی ۔

صدر پاکستان کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی گئی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+