سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

نیوز ٹوڈے : سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے فیصل واوڈا کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے ، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر فیصل واوڈا کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔

چیف جسٹس آ ف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی اور تفصیلات لینے کے بعد فیصل واوڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے سینیٹ سے استعفیٰ دے کر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ،اس موقع پر فیصل واوڈا نے بیان دیا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور عدالت عالیہ سے معافی مانگتا ہوں ۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے عدالت میں جھوٹا حلف اٹھایا تھا جس کے باعث ان پر تا حیات نا اہلی کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم سپریم کو رٹ نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+