امریکی سفارتخانے کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

نیوز ٹوڈے : امریکی سفارتخانے کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کی مسلح افواج کا آرمی چیف بننے پر مبارکبار دی ۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے آرمی چیف کو مبارکباد دی ۔

اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے جنرل شمشاد مرزا کو چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی بننے پر بھی مبارکباد پیش کی گئی ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اس ٹوئٹ میں پاکستانی اداروں کے ساتھ کام کرنےکے عزم کو بھی ظاہر کیا گیا ۔

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو در پیش مسائل مثلاً موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ اقدامات کیے جا ئیں گے ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+