ٹک ٹاک کا دنیا بھر سے 3ہزارانجینئرز کو نوکری دینے کا فیصلہ

نیوز ٹوڈے:ایلون مسک جس نے گزشتہ دنوں ہزاروں لوگوں کو نوکری سے برطرف کیا جبکہ ٹک ٹاک  کی کمپنی اس کے مخالف  سمت چل رہی ہے اس نے تین ہزار انجینئرز کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک نے  امریکہ سمیت 3ہزار انجینئرز کو  نوکری دینے کا فیصلہ کیاہے۔

ٹک ٹاک کی ایپ دنیا بھر کی مقبول ایپ ہے۔ اس کا دفتر پاکستان میں بھی قائم ہونے جا رہا ہے۔ نہ صرف ٹوئٹر نے بلکہ میٹا کمپنی نے بھی اپنے ملازمین کو نوکریوں سے نکالا لیکن اس کے برعکس ٹک ٹاک لوگوں کو نوکری دے رہا ہے۔

اس وقت امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا  میں ٹک ٹاک کے انجینئرز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے لیکن یہ مزید انجینئرز کو رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+