خواجہ سعد رفیق کی پی آئی اے کے طیاروں میں موبائل چارجنگ پوائنٹس فراہم کرنے کی ہدایت
- 25, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے: وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کے طیاروں کو سفر کے دوران سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں اجلاس ہوا اس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف اور پی آئی اے کے حکام نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں پانچ سالہ منصوبہ کوتشکیل دینے کی کی ہدایت دی گئی،اس کے علاوہ ائیر پورٹس پر بھی سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے طیاروں میں موبائل چارجنگ پوائنٹس کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ پائلٹ کے مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس کے علاوہ پی آئی اے نئے منصوبوں سے بھی آگاہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے