نواز شریف 2022 ختم ہونے سے پہلے ہی وطن واپس آ جائیں گے ، خواجہ آصف کا انکشاف

نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے حال ہی میں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایک بڑا انکشاف کر دیا ۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف 2022 سے پہلے ہی وطن واپس آ جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ان کے آنے سے ملکی سیاست اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ سینئر سینئر ہوتا ہے ۔

اس کے بر عکس انہوں نے پی ٹی آئی کے جاری لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے بیان دیا کہ لانگ مارچ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ، لانگ مارچ کے دوران کروڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست نے ملک کو تباہی کی نہج پر لا کھرا کیا ہے ، اگر عمران کان اسی طرز پر سیاست کرتے رہے تو ملک کی معیشت کے لیے مساءل مزید بڑھ جائیں گے ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+