فیفا ورلڈ کپ 2022: ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے کر گروپ میں پوزیشن مضبوط کر لی

نیوزٹوڈے :فیفاورلڈ کپ 2022ء کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے دی،اس فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ایران کی پوزیشن کافی حد تک مستحکم ہو گئی ہے ۔

اس میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی اُمید لیے میدان میں آئیں تاہم ایران نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کر لی۔

واضح رہے کہ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کو ئی گول نہیں کیا گیا اور پہلا ہاف برابری کی سطح پر ختم ہو گیا ۔

اس کے بر عکس دوسرے ہاف میں ایران نے پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا اور جارحانہ کھیل پیش کر کے ویلز کی ٹیم کو پریشر میں ڈال دیا۔

ایران کی جانب سے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے میچ کو اپنے نام کر لیا گیا ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+