لاہور میں پہلی الیکٹرک بس کا آغاز ہوگیا
- 25, نومبر , 2022
نیوزٹوڈے:لاہور میں پہلی الیکٹرک بس کا آغاز ہوگیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے وائس چیئر مین عون صادق کا کہنا تھا کہ اس الیکٹرک بس کی بدولت شہر میں سموگ ریٹ کم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں عمران خان نے اپنے سلوگن گرین کلین لاہور میں اپنا نظریہ پیش کیا اور ہم ان کے اس نظریے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
عون صادق کاکہنا تھا کہ یہ پنچاب کی عوام کے لئے عمران خان صاحب کا تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم سے بات کر کے ہم بسوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
یہ بس ریلوے اسٹیشن سے ویلینشیا تک جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد ہم یہ اقدام کریں گے کہ ان کا کرایہ ختم کیا جائے گا اور بس کا اسٹاف ان کی مدد کرکے ان کو بٹھائے گا۔
اس بس میں 33 سیٹیں ہیں اور 37 افراد اس میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے