کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

نیوز ٹوڈے :پاکستان اور عالمی برادری کے تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے ، واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کا ویزہ آفس ابو ظہبی میں میں جہاں ہر سال سینکڑوں پاکستانی کینیڈا کے ویزے کے لیے اپلائی کرتے تھے ۔

اس حوالے سے پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے نجی نشریاتی ادارے کو انٹر یو دیتے ہو ئے بیان دیا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے مخصوص رقم بھی ادا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔

خیال رہے کہ 10 سال قبل کینیڈا نے اپنا ویزہ آفس متعدد وجوہات کے باعث ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+