اعظم سواتی جس ویڈیوکا ذکر کررہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نےخود بنائی، فیصل واوڈا
- 28, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات انہوں نے جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں کہا۔ فیصل واوڈا نے سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے کون ساغیرت مند شخص ویڈیو لیک پر کہتا ہے کہ یہ میری ویڈیوہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سادہ آدمی ہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی ۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے پاس اگر ویڈیواصلی ہےتو ان کے پاس یہ ویڈیو کیسے آئی؟ اگر ان کے پاس اوریجنل ہے تو باقیوں کے پاس جعلی کیسے؟
ویڈیو سے متعلق اعظم سواتی کا سارا بیان جھوٹا ہے انہوں نے ویڈیو کو لے کرپہلے احتجاج کیا، پھر روئے اور پھر مارچ کیا تو پھر جب کوئی بات نہ بنی تو سوشل میڈیا پر حاصلیت کھل گئی تو سوشل میڈیا پر فوج کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے الزامات کے متعلق خود سپریم کورٹ نے تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی ویڈیوسے متعلق پریس کانفرنس کرتے رو پڑے تھے۔
مزید پڑھیں:جنرل اظہر عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
تبصرے