عمران خان آزادی نہیں آوارگی چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سخت تنقید
- 28, نومبر , 2022
نیوزٹوڈے:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آزادی نہیں آواگی چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کوہستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کو نکالا ہے ہم نے عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔
اس کے علاوہ فضل الرحمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو تم نے کہا اس کا مکافاتِ عمل ہے۔ تم اب بند گلی میں چلے گئے ہو تم آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہو۔ دھمکی دیتا ہے کہ استعفی دے دوں گا تم نے استعفی دیا واپس اسمبلی میں آئے یا نہیں؟
اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے لیکن دس ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کرسکا۔
مزید پڑھیں:اعظم سواتی نے ویڈیوخود بنائی، فیصل واوڈا
تبصرے