عمران خان پر تنقید کی وجہ سے میرے میوزک میں 95فیصد کمی آئی ہے ،گلوکار جواد احمد
- 28, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرنے کی وجہ سے کوئی مجھے اب کو ئی کنسرٹس میں نہیں بلاتا۔
تفصیلات کے مطابق نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جواد احمد نے اپنی سیاست پر گفتگو کے ساتھ ہی انکشاف کیا ہے کہ جس طرح چار سالوں کے دوران میں نے عمران خان کو خاص طور پر دیگر جماعتوں کو پوز کیا اس وجہ سے اب کوئی مجھے کنسرٹس پر نہیں بلاتا۔
اس کی وجہ سے میرے میوزک میں بھی 95 فیصد کمی آگئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں۔
سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی بات کے لئے جماعت بنانا چاہتا ہوں جب تک پاکستان میں عام آدمی کی پارٹی نہیں بنے گی تب تک اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے میرا میوزک پانچ فیصد رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسماعیل تارا انتقال کر گئے۔
تبصرے