آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدرِ پاکستان عارف علوی سے الوداعی ملاقات

نیوز ٹوڈے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن وامان کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں سر انجام دینے والی خدمات کی تعریف کی ۔

دوسری جانب صدرِ عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے بھی ون آن ون ملاقات کریں گے ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+