عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن میں حکومتیں مل جائیں گی،خواجہ آصف کی تنقید

نیوزٹوڈے:خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ  بنایا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے سارے خواب چکناچور ہوگئے اب ان کو ڈراونے خواب آئیں گے۔

 

خواجہ آصف نے ایک اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر کہا  ہے کہ عمران خان چورن بیچ رہا  ہے  کہ اسمبلیاں تحلیل کرکےالیکشن میں پانچ سال کے لئے حکومتیں مل جائیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے راولپنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

 

مزید پڑھیں:عمران خان پر تنقید کی وجہ سے میرے میوزک میں کمی آئی ہے

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+