خیبر پختونخوا میں 2لاکھ چالیس ہزار طالبِ علموں کو کالجوں میں مفت تعلیم دی جائے گی،
- 28, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ چالیس ہزار طالبِ علموں کو سرکاری کالجوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختوانخوا محمود خان نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایجوکیشن کارڈ سے صوبے کے سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے طالبِ علم فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
اس اسکیم میں پوری ٹیوشن فیس کی معافی شامل ہے اور اس پر صوبائی خزانے سے ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ایجوکیشن کارڈ صوبائی حکومت کا منفرد منصوبہ ہے جو صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اچھا اقدام ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے اس حوالے سے واضح اقدامات کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ محمود خان نے واضح کیا ہے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید
تبصرے