واٹس ایپ صارفین کے لئے بری خبر،50کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکنگ فورم پر فروخت کے لئے پیش
- 29, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:دنیا بھر کے پچاس کروڑ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا اسے ایک ہیکنگ فورم پر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن جریدے سائبر نیوز کے مطابق فروخت کے لئے پیش کیا گیا ڈیٹا 84 ممالک کے واٹس ایپ صارفین کا ہے اس میں ان کی ذاتی معلومات بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے واٹس ایپ ترجمان نے ان نیوز کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر نیوز نے غیر تصدیق شدہ اسکرین شاٹس سے یہ اخذ کیا ہے کہ ڈیٹا لیک ہوگیا ہے لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ہیکنگ فورم پر ڈیٹا اپلوڈ کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ امریکہ کے 3 کروڑ بیس لاکھ صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔
سائبر نیوز نے اپنی نیوز رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ جب انہوں نے فروخت کنندہ سے رابطہ کیا تو اس نے ایک ہزار سے زیادہ برطانیہ کے نمبرز ثبوت کے طور پر دیے۔
اس کے علاوہ ان نمبرز کے بارے میں جانچ کی گئی تھی تو سب درست تھے اون کے واٹس ایپ اکاونٹ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:ویزہ آفس کینیڈاسے اسلام آباد منتقل
تبصرے