کراچی:طلبہ کا استاد پر تشدد،لڑکی سمیت 15 طلبہ گرفتار

نیوز ٹوڈے:کراچی  کی اردو یونیورسٹی میں طلبا نے استاد پر تشدد کیا پولیس نے تشدد کے الزام میں  لڑکی سمیت پندرہ  طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیل کے مطابق اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس  کراچی میں طلبہ نے آفس میں گھس کر استاد پر تشدد کیا۔ طلبہ  کے ایک گروپ نے اسسٹنٹ پروفیسر مائیکرہ بائیولوجی سکندر شیروانی کو اس بات کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا  کہ انہوں نے  زیرہ اٹینڈنس کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

پولیس نے انیس طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تشدد کے الزام میں پندرہ طلبہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں موبائل سروس اور میڑو بس سروس بند

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+