ایک اورمیچ میں شکست ، میزبان قطر فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا
- 30, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے-فیفا ورلڈ کپ میں میزبان ملک قطر کو مزید ایک ہار کا سامنا کرنا پڑا ، قطر اپنے آخری میچ میں بھی نیدر لینڈز سے ہار گیا جس کے بعد قطر کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو چکا ہے .
واضح رہے کہ میزبان قطر کو اپنے اس میچ میں لازمی جیت درکار تھی ، تاہم نیدر لینڈز نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور 0-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا .
یاد رہے کہ قطر کے خلاف نیدر لینڈز نے پہلا گول میچ کے 26 ویں منٹ میں کیا ، یہ گول کوڈی گیکپو کی جانب سے کیا گیا .
پہلے ہاف میں نیڈر لینڈ کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرا ہاف شروع ہوا تو کچھ ہی منٹوں کے بعد نیدر لینڈ نے دوسرا گول بھی کر دیا .
ماریہ عاشق
تبصرے