چین نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر کے امریکا کو تشویش میں ڈال دیا

نیوز ٹوڈے: امریکی دفاع ادارے پینٹاگون کی جانب سے امریکا اور چین کے درمیان بڑھتے ہو ئے تنازعات سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ،جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا کہ چین کے جوہری ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.

پینٹاگون کے مطابق 2035 تکچین کے جوہری ہتھیار مزید تین گنا بڑھ جائیں گےجبکہ دوسری جانب چین اپنی فوجی طاقت بھی مزید بڑھا رہا ہے .

پینٹاگونحکام نے کہا کہ اگر چین اسی رفتار سے جوہری صلاحیت کو بڑھاتا رہا تو 2035 تک اس کے پاس 1500 جوہری ہتھیارموجود ہوں گے .

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ امریکا اور روس کے پاس تب تک جوہرہ ہتھیاروں میں کمی واقع ہو جائے گی .

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان ایک طویل عرصے سے سرد جنگ جاری ہے ، کبھی امریکا اس کو ففتھ جنریشن وار فیئر کا نام دے دیتا ہے تو کبھی چین کو خطے میں بد امنی کا ذمہ دار قرار دیتا ہے .

یاد رہے کہ ا مریکا کو اس خطے میں روس اور چین دونوں سے خطرہ درپیش ہے جبکہ روس اور چین کا الحاق آئے دن بڑھتا جا رہا ہے .

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+