وزیرِاعظم شہباز شریف نے ادویات میں اضافے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
- 30, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی غرض سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات میں نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنی کی دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کے لئے درخواست بھی بنائی گئی ہے۔حکومت کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اس کمیٹی میں وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلی حکومتی عہدادار بھی شامل ہونگے۔
کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ کے کر فیصلہ کرئے گی۔
اس کے علاوہ اعلی سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018ء کا بھی جائزہ لے گی۔فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید ،قاضی منصور دلاور کریں گے۔
ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصداضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا ابھی تک کو ئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
مزید پڑھیں: جسم میں خون کی کمی
تبصرے