لاہور کے شہری ہوشیار، اب ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا

نیوز ٹوڈے:لاہوریوں کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔ لاہو میں ون وے ٹریفک کے قانون توڑنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لاپرواہی برتنے پر ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا  نے لبرٹی چوک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال دو لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ  شہری ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیے۔

 

اس کے باوجود شہری ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر باز نہیں آرہے۔ اس وجہ سے حادثات میں اضافہ نظر آرہا ہے اس کے پیشِ نظر لاہور کو حادثات سے محفوظ بنایاجائے گا۔

 

جمعہ کے دن سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر ذمہ داران پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

 

 تین دن تک شہریوں کو مکمل آگاہی دی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں:کراچی میں شراب کی ہوم ڈلیوری

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+