عوام کی جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف بننے پر مبارکباد

نیوز ٹوڈے - لاہور میں سڑکوں پر عوام کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو مبارکباد دینے کے لیے جگہ جگہ پوسٹرز اور فلیکسز لگوائی گئیں.

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف مقامات پر یہ فلیکسز دیکھی جا سکتی ہیں ، فیروز پور روڈ پر بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے فلیکس لگائی گئیں اور اور دونوں افسران کو خوش آمدید کہا گیا.

خیال رہے کہ عوام کی جانب سے بڑے جو ش و خروش سے ان تعیناتیوں پر رد عمل دیا جا رہا ہے اور ان سے بہتری کی امید لگائی جا رہی ہے.

پاک فوج کا عوام کے ساتھ ہمیشہ سے ایک تعلق رہا ہے جس نے پاکستان کی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے.

عوام نے دونوں افسران کو تہے دل سے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آپ لوگ پاکستان کی بہتری کے لیے مزید کام کریں گے.

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+