سنگل نام رکھنے والے پاکستانی متحدہ عرب امارات نہیں داخل ہو سکیں گے
- 01, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
انٹرنیشنل رپورٹ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان سے یو اے ای جانے والے لوگوں کو پاسپورٹ پر ان کے سنگل نام کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان کے سیرین ائیر نے یو اے ای کی حکومت کی گائیڈ لائنز پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اصولوں کے تحت ایسے مسافر جن کا پاسپورٹ پر بس ایک نام اور کوئی دوسرا نام نہیں ہوگا،وہ والد کا نام یا خاندانی نام نہیں ہوگا انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس لئے پاکستانیوں کو پہلا نام اور آخری نام درج کروانا ضروری ہوگا۔
مزید پڑھیں:عاصم منیر کو مبارکباد
عائشہ ظفر
تبصرے