لاہور ایک مرتبہ پھر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

نیوز ٹوڈے:دنیا بھر میں دن بدن آلودگی بڑھ رہی ہے۔ لاہور کو بھی آلودگی کا سامنا ہے جس میں سموگ کا  بڑاہاتھ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہو ر ایک بار پھر پہلے نمبر پرہے۔

 

ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ  کے مطابق لاہور کا فضائی معیار انتہائی آلودہ ہے۔ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 433 پوائنٹس پر  ہے۔

 

 اے کیو آئی کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے اس کافضائی معیار 238 نوٹ کیا گیا ہے۔

 

بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر آیا ہے اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس  306  ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لیاقت علی خان کے بیٹے انتقال کرگئے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+