پاکستان پانی کی قلت سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل

نیوز ٹوڈے:پانی کی قلت کا مسئلہ بہت بڑا مسئلہ ہے افسوس کی بات یہ ہےکہ پاکستان بھی پانی کی قلت سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

 

اس بات کا نتباہ واپڈا حکام نے کیا ہے۔ واپڈا حکام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانی کی فی کس دستیابی 908 کیوبک میٹر سالانہ کی تشویشناک سطح تک گر چکی ہے۔

 

یہ مقدار بہت کم ہے اگر اس کا مقابلہ1951 سے کیا جائے۔  پانی کی فی کس دستیابی 1951 میں 5 ہزار 650 کیوبک میٹر سالانہ تھی۔

 

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دریاوں میں آنے والے سالانہ پانی کا صرف دس فیصد ذخیرہ کرسکتا ہے۔جبکہ دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط صلاحیت چالیس فیصد ہے۔

 

 پاکستان میں ذخیرہ شدہ پانی کی مقدار ملک میں صرف تیس دن کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔ بھارت اپنے ذخیرہ کئے گئے پانی کو ایک سو ستر دن تک استعمال کرسکتا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مصر سات سو دن تک، امریکہ نو سو دن تک کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔

 

 پاکستان میں پانی کو اسٹور کرنے کی موجود صورتِ حال کے پیشِ نظر بڑھا کر  کم از کم ایک سو بیس دن تک لانا بہت ضروری ہے۔

 

مزید پڑھیں:اسلامی بینک کے نظام کے لئے پرعزم

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+