پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند کر دی گئیں

نیوز ٹوڈے - پاکستان کے تین صوبے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث بیشتر موٹرویز بند کردی گئی ہیں.

واضح رہے کہ پشاور اسلام آباد موٹروے، لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور عبدالحکیم موٹروے فیض پور سے حکام کی جانب سے بند کر دی گئی ہے جس کے بعد عوام کو سفر کرنے سے بھی روک دیا گیا.

یاد رہے کہ سیالکوٹ لاہور موٹروے اور ملتان سکھر موٹر وے پر بھی دھند کے باعث عوام کی بڑی تعداد کو سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے.

اس حوالے سے موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ حفاظتی اقدامات کو پیش نظر رکھنے  کی بھی تاقید کی گئی.

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+