بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی احرام پہنے تصاویر وائرل
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر احرام پہنے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں ان کے مداحو ں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے لیکن اس خبر کی تصدیق شاہ رخ خان نے خود نہیں کی۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے احرام پہنا ہے جو عمرہ کی ادائیگی کے وقت پہنتے ہیں انہوں نے ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ دن پہلے شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پرایک پیغام دیا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ سعودیہ میں مکلمل کرلی ہے۔ اور اس پر وہ سعودیہ کی بہترین میزبانی پر بے حد مشکور ہیں۔
مزید پڑھیں:دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں بلکہ پرانی مولا جٹ ہٹ ہوئی ہے
عائشہ ظفر
تبصرے