سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ 'گولڈی برار' کیلیفورنیا سے گرفتار

نیوز ٹوڈے - مشہور و معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹرمائنڈامریکا سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

غیر ملکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس کے ملزم گولڈی برار کوامریکی ریاست کیلیفورنیا سے 20 نومبر کو گرفتار کیا گیاہے.

یاد رہے کہ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو ان کے آبائی گھر کے پاس نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا.

اس حوالے سے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں.

ان کے قتل کے بعد بھارت میں ایک خوف کی لہر پھیل گئی تھی اور کئی فنکاروں کی جانب سے اس واقع کی شدید مذمت کی جا رہی تھی.

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+