جنرل باجوہ نے تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا کہا تھا،مونس الٰہی

نیوز ٹوڈے - پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے بیان دیا ہمیں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں پاکستان تحریک انصاف کو اسپورٹ کرو ، انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے مجھے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا ساتھ دو.

مونس الٰہی نے کہا کہ جنرل باجوہ  نے پی ٹی آئی کو بہت اسپورٹ کیا ہے ، اگر وہ تحریک عدم اعتماد کا حصہ ہوتے تو ہمیں پی ٹی آئی کو اسپورٹ کرنے کا نہ کہتے.

مونس الٰہی نے بیان دیا کہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کے لیے خود پر تنقید برداشت کی اور اب جب وہ چلے گئے ہیں تو ان کے خلاف پروپگینڈا کیا جا رہا ہے جو کہ انہتائی افسوس کی بات ہے.

انہوں نے کہ موجودہ وقت میں فوج کا کردار غیر جانبدار ہے ، اگر  فوج کی سینئر قیادت نے منظر عام پر آ کر کہا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے  گی تو ہمیں ان کے فیصلے کو سراہنا چاہیے.

امونس الٰہی نے کہا کہ جو لوگ فوج پر تنقید کر رہے ہیں وہ فوج کے سامنے ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگلا بجٹ دے کر جاَئیں.

اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے انہوں نے ایک دفعہ پھر دو ٹوک بیان دیتے ہو ئے واضح کر دیا کہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تو ہم ان کی آواز پر لبیک کہیں گے.

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+