پاکستان کی آبادی 2050 تک 33 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی

نیوز ٹوڈے:وزیرِاطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی 2050 تک330 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے شرح نمو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

 انہوں نے پاپولیشن کو نسل کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کے لیے  منصوبے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

 

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے  نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور  س میں صوبوں کی بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ آنے والے سالوں میں آبادی میں اضافے کی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2030 میں آبادی 3۔260 ملین اور 2050 تک8۔330 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال دنیاکی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ گئی۔ اور پاکستان کی آبادی 230 ملین تک پہنچ گئی۔

 

پاکستان کی آبادی 75سالوں میں 30 ملین سے 230 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ آبادی دو فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

 

پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے۔

 

مزدپڑھیں: جنگ اور جیوز گروپ کے صدر انتقال کرگئے۔

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+