صوبہ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ ایل پی جی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
گیس کی لوڈشیدنگ نہ صرف صوبہ پنجاب میں ہے بلکہ سندھ کے مختلف شہروں کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ نہ صرف گھریلوصارفین بلکہ کمرشل صارفین بھی ایل پی جہ سلنڈرخریدنے پر مجبور ہیں۔
راولپنڈی میں جلانے والی لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر حافظ محمد ولید نے انتیس گولڈ میڈلز حاصل کئے۔
عائشہ ظفر
تبصرے