لاہور کے مال روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:پنجاب کی حکومت نے لاہور کے مال روڈ کی خوبصورتی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور مال روڈ کی خوبصورتی کو بڑھانے کےلئے بجلی کے کھمبے ہٹا کر تاریں زمین کے نیچے بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ منصونہ ڈیڑھ سال کے اندر تیس کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا اس منصوبے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
کمشنر لاہور عامر جان اور چیئر مین مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل بٹ نے بھی خطاب کیا اور منصوبے کی تکمیل میں بھرپور رتعاون کا یقین دلایا۔
مال روڈ لاہور کو حسین بنانے کے منصوبے کا افتتاح دیال سنگھ مینشن میں سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین اور جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کیا۔
بلدیات کے سیکرٹری نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیا منصوبہ مال روڈ کا نقشہ بدل کررکھ دے گا۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر اسد مجید سیکرٹری خارجہ مقرر
عائشہ ظفر
تبصرے