مسلم لیگ ن کا چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ

نیوز ٹوڈے-مسلم لیگ ن نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویر الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ن لیگ حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے.

واضح رہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہو نے کے پیش نظر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور ن لیگ کے سینئر رہنمائوں کے درمیان اس معاملے پر مشاورت کی گئی اور نتیجہ نکالا کہ فی الوقت ن لیگ پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لا ئے گی.

یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے اس فیصلے سے قبل ہنگامی طور پر اجلاس بلایا گیا جس میں سینئر رہنمائوں ، قانونی ٹیم اور دیگر وزراء نے شرکت کی ، خیال رہے کہ اجلاس میں رانا ثنا اللہ ، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی اور اپنی رائے سے آگاہ کیا.

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+