انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج کو روکنا موٹر وے پولیس کو مہنگا پڑ گیا

نیوز ٹوڈے: موٹروے کی پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج کو سیالکوٹ موٹروے پر چالیس منٹ تک روکے رکھا۔ اے ٹی سی کے جج کے ساتھ ان کی نواسیاں بھی تھیں۔

جج نے کافی غصہ کا اظہا ر کیا اور ان کا کہنا تھا کہ عدالت بھی یہیں لگے گی اور ہائی کورٹ بھی یہاں آکر فیصلہ دے گی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ڈی آئی جی موٹروے  پولیس کا کہنا ہے کہ دو سب انسپکٹرز کو بھی معطل کرکے انکوئری شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سے آتے ہوئے دھند کی وجہ سے ٹریفک بند کی گئی تھی لیکن جج صاحب اسکواڈ بیر ہٹاکر نکل آئے۔ اس وجہ سے پولیس نے مرید کے انٹر چینج پر روک لیا۔

اس بات پر جج برہم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:شیری رحمن بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+