جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی درخواست منطور کر لی گئی
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے - وزیرِ اعظم پاکستا ن میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے.
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی ، تاہم ان کی درخواست وزیر اعظم تک پہنچائی گئی اور انہوں نے درخواست منظور کر لی.
جنرل فیض حمید کی درخواست وزارتِ دفاع نے درخواست منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی تھی.
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تھے جنہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، اس کے علاوہ آ رمی چیف کی تعیناتی سے قبل ان کا نام بھی 6 جنرلز میں شامل تھا.
ماریہ عاشق
تبصرے