حکومت عام انتخابات کی تاریخ دے ورنہ ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے ، عمران خان
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے- پاکستا ن تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کردیہے.
عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کی تاریخ دے ورنہ ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑ دی جا ئیں گی.
عمران خان نےواضح کر دیا کہ قلیگ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے جو ہمیں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا یقین دلاچکی ہے.
انہوں نے کہا کہ جیسےہی میں کہوں گا پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی.
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی حالتپہلے ہی نہایت خراب ہے،اگر ہم ڈیفالٹ کرگئے تو پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے جس سے پاکستا ن کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے.
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو تجربہ کار کہا جا رہا تھا مگر ان لوگوں نے 7 ماہ میں ملک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ عوام کے سامنے ہے ، اب حالات عوام کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں.
ماریہ عاشق
تبصرے