بے نظیر کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کا فیصلہ

نیوز ٹوڈے:وفاقی حکومت نے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کو سہ ماہی پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے خواجہ سراوں کو بے نظیر کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ فیصلہ 3 دسمبر2022 کو کیا گیا۔

چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہے کہ پہلی بار خواجہ سراوں کا اس پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی حفاظت اور ان کا خیال حکومت کا فرض ہے۔اس پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے خواجہ سرا اپنا شناختی کارڈ نادرآفس سے بنوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا شاختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر تحصیل دفتر میں رجسٹریشن کروائیں۔

اندارج کروانے کے بعد خواجہ سرا سہ ماہی سات ہزار روپے لے سکیں گے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+