خیبر پختونخوا کے48ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کا استعمال معطل
- 05, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:پاکستان کے صوبے خیبر پختوانخوا کے 48 ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کا استعمال معطل کردیا گیا۔صحت انصاف کارڈ اس وجہ سے معطل کیا گیا کہ ان اداروں میں صحت کے سہولیات غیر تسلی بخش تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کی طرف سے خیبرپختونحوا کے48 ہسپتالوں میں صحت اںصاف کارڈ کا استعمال معطل کردیا گیا۔
انشورنس کمپنی کی طرف سے محکمہ صحت کے پی کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ انشورنس کمپنی کی ایک ٹیم نے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور دیکھا کہ مریضوں کو انتہائی غیر معیاری علاج کی سہولیات دے رہے ہیں۔
اس وجہ سے اس کمپنی کا معاہدہ چھ ماہ کے لئے معطل کردیا گیا۔
اس ماہ کی 5 تاریخ سے فیصلہ نافذ کیا جائے گا۔چھ ماہ کے بعد ایک ٹیم ان ہسپتالوں کا دورہ کرئے گی اور ان کی خدمات کا جائزہ لے گی۔
اگر خدمات سہی طریقے سے سرانجام دے رہے ہوئے تو اس کو بحال کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیرِصحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو منتحب یا غیر متخب کرنا اسٹیٹ لائف کا مینڈیٹ کے اور یہ 48نجی ہسپتالوں میں صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے سے قاصرہے۔
مزید پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ میں خواجہ سراوں کو شامل کرلیا گیا
تبصرے