لاہور میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات، بچہ سمیت ماں جاں بحق

نیوز ٹوڈے:لاہور کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے دو واقعات پیش آئے۔ اس میں دو سالہ بچے سمیت معمر ماں اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ جمال میں شہری قاسم علی نامی شخص کے گھر چولہا جلتے رہنے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔

اس کے باعث اس کا 2 سالہ بیٹا عظیم جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا 4 سالہ بیٹا ریحان جھلس کر زخمی ہوگیا۔

اس کے علاوہ دوسرا واقعہ گوال منڈی کی کرشنا گلی میں ہوا، جہاں 55 سالہ قاری عبیداللہ اور اس کی 80 سالہ ماں فاطمہ بی بی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

مزید پڑھیں:کئی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ معطل

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+