بڑے بھائی کے کتے کے بھونکنے پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بھائی بھابھی ہلاک

نیوز ٹوڈے:بڑے بھائی کے پالتو کتے کے بھونکنے پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ کے نتیجے میں بھائی بھابھی ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا۔ بڑے بھائی شوکت نے گھر میں پالتو کتا پال رکھا تھا۔ کتے کے بھونکنے کی وجہ سے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اس نے فائرنگ کردی اس کے نیتجے میں گولی اس کے بھائی شوکت اور اہلیہ کو لگی۔

بھائی اور بھابی زخمی ہوگئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا اور لاشیں ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+