حکومتِ پنجاب کی 2023 میں30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز

نیوز ٹوڈے: حکومتِ پنجاب نے آنے والے سال میں تیس سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

وزیر تحفظ ماحول راجہ بشارت کی زیرنگرانی انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا اس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک تیس سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے۔ لاہور میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر غور کیا گیا اس کے علاوہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز دی گئی۔

مزید پڑھیں:چھوٹے بھائی نے بھائی بھابی پر فائرنگ کردی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+