میرا بیٹا قتل ہوا ہے، ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، ارشد شریف کی والدہ کا اعلان
- 06, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ہےاور میں ایف آئی آر میں درج کراوں گی اور اس کے لئے حکومت ایف آئی آر درج کرئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم بعد ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے۔ ایف آئی آر میں درج کراوں گی اور حکومت میرے بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرئے۔
سپریم کورٹ آج شام تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس کے قتل کی انکوئری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ایک لیڈنگ جرنلسٹ تھا اور اس کی ایف آئی آر کی کاپی کل عدالت میں پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں:پرانی گاڑیوں پر پابندی
عائشہ ظفر
تبصرے